• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس بی میں ترقیوں کے معاملے پر بے ضابطگی کی شکایت

کراچی (نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر ) پاکستان ا سپورٹس بورڈ میں تر قیوں کے معاملے پر مبینہ بے ضابطگیاں سامنے آنے پر ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ یاسر پیر زادہ نے نوٹس لیتے ہوئےذمہ داران کو چارج شیٹ جاری کردی۔ ذرائع کے مطابق مبینہ بے ضاطگیاں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے عمل میں سامنے آئیں، اگلے گریڈ میں ترقی کے لیے تیار کردہ ورکنگ پیپر میں ردو بدل کی شکایت ملی ہے افسران کی سالانہ خفیہ رپورٹس میں بھی ہیر پھیر کے الزامات بھی ہیں، چارج شیٹ کا جواب دینے کیلئے ذمہ داران کو سات روز کی مہلت دی گئی ہے۔

اسپورٹس سے مزید