• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنویں میں اینٹیں نکالنے والے دو افراد ملبے تلے دب گئے، ایک کو زندہ نکال لیاگیا، دوسرے کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) کنویں میں اینٹیں نکالنے والے دو افراد ملبہ تلے دب گئے، ایک کو زندہ نکال لیاگیا، دوسرے کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری، تھانہ بستی ملوک کے علاقے بستی مٹھو میں محمد ہاشم کے کنویں میں دو افراد شبیر اور فیضان اینٹیں نکالنے کیلئے نیچے اترے، جیسے ہی دونوں افراد کنویں میں گئے تو اچانک کنواں ٹوٹ گیا اور وہ ملبہ تلے دب گئے، موقع پر موجود افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیاں کرتے ہوئے فیضان کو باہر نکال لیا جب کہ شبیر کو نکالنے کیلئے کام جاری رکھے ہوئے ہیں،اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید