کوئٹہ ( پ ر ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میرعبیداللہ گورگیج نے صوبے کے مختلف علاقوں میں پیش آنیوالے دہشتگردی کے واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردی کے واقعات میں ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں جلد ان کا قلع قمع کیاجائیگا۔ ایک بیان میں انہوں نے ڈبل روڈ پر ہونیوالے بم دھماکے کے نتیجے میں معروف معالج ڈاکٹرمہراللہ ترین سمیت بے گناہ انسانوں کی شہادت اور زخمی ہونے پردلی رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ معصوم انسانوں کاقتل سفاکیت کی انتہا ہے۔ انہوں نے گوادرمیں پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو بسوں سے اتارکرانہیں شہید کرنے کے المناک سانحے کوناقابل معافی جرم قراردیتے ہوئے کہا کہ ایسے سماج دشمن عناصرکسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔