• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میںدہشتگردی کے ذریعے خوف وہراس پھیلایا جارہا ہے، پشتونخوامیپ

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے ضلع کمیٹی کا اجلاس پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر وضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغا کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی ضلع کوئٹہ کی سیاسی تنظیمی کارکردگی ، عید کے چوتھے روز ضلع پشین میںتاج لالا فٹبال کمپلیکس کے جلسہ عام کو زیر غور لایا گیا ۔ اجلاس میں کوئٹہ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور میں شہید اور زخمی ہونیوالوں کے خاندانوں سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ، صوبائی جنرل سیکرٹری کبیر افغان ، صوبائی آفس سیکرٹری ملک عمر کاکڑ، صوبائی ایگزیکٹیوز حاجی صورت خان کاکڑ، حبیب الرحمن بازئی ، اقبال خان بٹے زئی نے شرکت کی ۔ اجلاس سے پارٹی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے باالخصوص جنوبی پشتونخوا میں دہشت گردی کے تواتر کے ساتھ ہونیوالے واقعات میں عوام لقمہ اجل بن رہے ہیں، دہشتگردوں، مسلح جتھوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زرغون روڈ بم دھماکے کے واقعہ میں شہدا کے ورثاء کو معاوضہ اور زخمیوں کو فوری طور پر سرکاری علاج ومعالجے کی سہولیات فراہم کی جائے اور شہر میں امن وامان کے قیام کے لیے ٹھوس اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں ۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں کو ضلع پشین کے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں محمود خان اچکزئی تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کررہے ہیں ۔ اس تحریک کا مقصد ملک کے آئین کو تحفظ دینا ہے وہ آئین جس نے ملک کے اقوام وعوام کو یکجا کررکھا ہے۔
کوئٹہ سے مزید