• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ بنچ جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت کے ماتحت نہیں، جسٹس سردار اعجاز

اسلام آباد (خبر نگار)جسٹس سردار اعجاز نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ بنچ جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت کے ماتحت نہیں، متعلقہ جج کی رضامندی کے بغیر توہین عدالت کیس واپس لینے کا اختیار رولز میں دکھائیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے زیرسماعت کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے پر توہین عدالت ازخود کیس کی آئندہ سماعت پر عدالتی معاون مقرر کر کے معاونت طلب کرنے کا عندیہ دیدیا عدالت نے ڈپٹی رجسٹرار کو ہدایت کی وہ آئندہ سماعت پر رولز میں چیف جسٹس کے درخواست پر اعتراض وجوہات کیساتھ دور کئے بغیر آرڈر کرنے کا اختیار بتائیں اور متعلقہ جج کی رضامندی کے بغیر توہین عدالت کیس واپس لینے کا اختیار بھی رولز میں دکھائیں، حکمنامہ میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ کا بنچ قائم مقام چیف جسٹس کی عدالت کی ماتحت عدالت نہیں ، توہین عدالت کیس میں یہ سوال زیادہ اہمیت اختیار کر جاتا ہے کیونکہ جس جج کے آرڈر کی توہین ہو اس سے اچھا جج کوئی نہیں کر سکتا جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل اور دیگر کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے عدالتی ہدایت پر آفس نے قائم مقام چیف جسٹس کا 17 مارچ کا آرڈر ریکارڈ پر لایا عدالت نے آرڈر کو سمجھنے کیلئے ایڈووکیٹ جنرل کو معاونت کی درخواست کی چیف جسٹس کے آرڈر کے پہلے پیرا کے مطابق درخواست گزار نے ٹرانسفر کی اپنی استدعا پریس نہیں کی آرڈر کے دوسرے پیرا سے ایسا لگتا ہے درخواستیں یکجا کر کے ٹرانسفر کا ریلیف دیدیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید