• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ تین ماہ میں ٹیکس دہندگان کی تین گنا زائد شکایات موصول

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) وفاقی ٹیکس محتسب میں گزشتہ تین ماہ کے دوران ٹیکس دہندگان کی جانب سے ساڑھے 6ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں اور گزشتہ برس کے اس عرصے کے مقابلے میں تین گنا زیادہ شکایات موصول ہوئیں ، وفاقی ٹیکس محتسب کے رجسٹرار خالد جاوید کے مطابق وفاقی ٹیکس محتسب کے اقدامات اور سفارشات کے باعث وفاقی کابینہ نے یونیورسٹیوں کے کل وقتی اساتذہ اور محققین کیلئے 25 فیصد ٹیکس چھوٹ بحال کی ہے ، وفاقی ٹیکس محتسب سیکرٹریٹ میں سفارتی مشنوں کے ٹیکس سے متعلق مسائل کے حل کیلئے ڈپلومیٹک شکایات سیل قائم کیا گیا ہے، وفاقی ٹیکس محتسب کے ایڈوائزر لیگل و میڈیا الماس جوندا نے بتایا کہ وفاقی ٹیکس محتسب میں گزشتہ تین ماہ کے دوران مجموعی طور پر 6452 شکایات موصول ہوئی ہیں جبکہ گزشتہ سال اس عرصہ کے دوران 2739 شکایات موصول ہوئی تھیں، رواں سال جنوری میں 661 ،فروری میں 2747 اور مارچ میں 1970 شکایات موصول ہوئی ہیں جبکہ گزشتہ سال جنوری میں 661، فروری میں 1009 اور مارچ میں 1069 شکایات موصول ہوئی تھیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وفاقی ٹیکس محتسب کو موصول ہونیوالی شکایات میں 240 فیصد کے لگ بھگ اضافہ ہوا ہے۔
اہم خبریں سے مزید