مرما لسک ۔روس (اے ایف پی ) روس کے صدر ولا ڈیمیر پیوٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ڈنمارک کے زیر تسلط جزیرے گرین لینڈ پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ۔ روس کے خیال میں امریکا سے اپنے اس منصوبے پر سنجیدگی سے غور کررہا ہے ۔ یہ بات پیوٹننے جمعرات کو یہاں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ دوبارہ بر سرا قتدار آنے کے بعد ڈنمارک کے تحت اس خود مختار جزیرے پر امریکی تسلط کے خواہاں ہیں ۔ امریکا عالمی سطح پر اپنے تحفظ کےلیے ایسا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ کی یہ فضول بات سنگین غلطی ہوگی ۔ پیوٹن نے یہ بات جمعرات کو آرکٹک شہر مرما لسک میں فورم سے خطاب میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ روس گرین لینڈ کی ملکیت کے سوال پر براہ راست ملوث نہیں لیکن امریکہ سمجھتا ہے ناٹو ممالک عموماَ ممکنہ تنازعات میں گرین لینڈ کو اسپرنگ بورڈ کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔