اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد) پاکستان اور ڈنمارک کا توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق ،وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک سے ڈنمارک کے سفیر جیکب لینولف نے ملاقات کی جس میں توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق خصوصاً معدنیات اور ٹیکنالوجی کے اشتراک پر زور دیا گیا۔وزیر پٹرولیم نے کہا کہ ڈینش سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی آسان بنانے کیلئے حکومت ہر ممکن مدد کریگی جبکہ ، ڈینش سفیر نے کہا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں بھرپور شرکت اورسو پاکستانی انجینئرز کو تربیت دیجائیگی ملاقات میں پاکستان کے معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں ڈینش ٹیکنولوجی کے اہم کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔