اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی ملازمین کی ماہانہ رینٹل سیلنگ میں اضافہ کا معاملہ ایک بار پھر التواء کا شکار ہوگیا ۔ وزارت ہا ئوسنگ وتعمیرات نے پاک پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے وفاقی ملازمین کو ماہانہ کرایہ کی ادائیگی کےموجودہ رینٹل سلینگ میں اضافہ کیلئے کی گئی سفارشات فنا نس ڈویژن کو بھجوادی تھیں لیکن فنا نس ڈویژن نے ان پر اعتراض کردیا ۔ مارکیٹ سروے کے بعد تیار سفارشات میں گریڈ ایک سے بائیس تک کے وفاقی ملازمین کیلئے رینٹل سیلنگ میں 60فی صد سے 125فی صد اضافہ تجویز کیا گیا ۔ یاد رہے اس سے قبل اسٹیٹ آفس نے بھی رینٹل سیلنگ میں اضافہ کی سفارش کی تھی تاہم فنا نس ڈویژن نے کی ہدایت پر وزارت ہا ئوسنگ نے پی ڈبلیو ڈی سے یہ مارکیٹ سر وے کرایا تھا۔