• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عام آدمی کے لیے مہنگائی کا جن خوفناک شکل بنائے کھڑا ہے، لیاقت بلوچ

لاہور (نیوزرپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے یوم القدس سیمینار، مصطفیٰ میرانی کی جانب سے افطار ڈنر پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہِ رمضان میں روزہ، تلاوتِ قرآن، عبادات اور اعتکاف کی عظیم برکات کیساتھ پاکستان کے عوام کو بدامنی، دہشت گردی، بےگناہ انسانوں کے قتل کے بڑے سانحات کا سامنا رہا. عام آدمی کے لیے مہنگائی کا جن خوفناک شکل بنائے کھڑا ہے. فلسطینیوں پر اسرائیلی صیہونی بمباری، انسانوں کا قتلِ عام اور مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ظلم و ستم مِلتِ اسلامیہ کے لیے بڑا المیہ بنے ہوئے ہیں. اتحادِ اُمت، قرآن و سُنت کی بالادستی، عدل و انصاف کے ذریعے ہی ہر مسلم ملک بحرانوں سے نجات پاسکتا ہے. ماہِ رمضان میں پوری اُمت کے تقویٰ کی بنیاد اِسی مقصد کے تحت ہے کہ اہلِ ایمان نفرتوں، فروعی مسائل کو چھوڑ کر اعلیٰ مقاصد کے لیے اپنے آپ کو تیار کریں.
لاہور سے مزید