• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبزہ زار، سلامت پورہ، اچھرہ، راوی روڈ اور دیگر علاقوں میں 4 ڈاکے

لاہور(کرائم رپورٹر سے)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سلامت پورہ میں گھر جاتے ہوئےعمران قمر سے گن پوائنٹ پر 2لاکھ روپے50ہزار اور موبائل فون چھین لیا گیا،اس کے علاوہ سبزہ زار میں نیاز احمدسے 1لاکھ روپے اور موبائل فون، اچھرہ میں کرامت اللہ سے 70ہزار روپے اور موبائل فون،راوی روڈ کے علاقہ میں قمر اقبال کی فیملی سے 50 یزار روپے اور موبائل فون، لیاقت آبادمیں ساجد کے گھرسے40روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا. مصری شاہ اور نواب ٹائون سے گاڑیاں جبکہ شفیق آباد مناواں اور لیاقت آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید