لاہور(خصوصی رپورٹر)عالمگیری بادشاہی مسجد میں رمضان المبارک کی 27 ویں شب لیلتہ القدر کی اجتماعی دعا کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے دعا کرائی۔اس موقع پر صوبائی وزیر اوقاف چوہدری شافع حسین نے نماز تراویح کے میں قرآن سنانے والے قرا حضرات میں انعامات تقسیم کئے۔