لاہور(خبرنگار)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام جمعۃ الوداع کے موقع پر مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا گیا،خطبات جمعہ میں علماء کرام نے اسرائیلی مظالم کے خلاف مذمتی قراردادیں پیش کیں،چوبرجی چوک لاہور میں ہونے والے مظاہرے میں اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔