کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکز صدر حاجی نور محمد شاہوانی، روزی خان مندو خیل، سہیل خان کاکڑ نے گزشتہ روز ایس ایس پی ٹریفک سے ملاقات کی جس کو ایئر پورٹ روڈ کے بارے میں ٹرانسپورٹرز کے مسائل سے آگاہ کیاگیا اور ان سے مشاورت کر کے ایئر پورٹ روڈ اور مضافات میں ہیوی ٹرانسپورٹ کو آنے جانے کی اجازت دے دی گئی۔ نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق ساڑھے نو بجے سے دن ساڑھے 12 بجے تک ہیوی ٹریفک کو آمد ورفت کی اجازت ہوگی جبکہ ساڑھے 12 بجے سے لے کر تین بجے تک دن کو آنے جانے پر پابندی ہوگی۔ تین بجے سے شام پانچ بجے تک آنے جانے کی اجازت ہوگی۔ شام پانچ بجے سے رات ساڑھے11 بجے تک ہوی ٹریفک کی آمد ورفت بند ہوگی۔ رات ساڑھے11 بجے سے صبح ساڑھے سات بجے تک ہیوی ٹریفک کو آمد و رفت کی اجازت ہوگی۔ لہذا بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کی ہدایت پر تمام ٹرانسپورٹرز ٹرک ڈرائیورز سے گزارش ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کرتے ہوئے اپنی گاڑیوں کو چلائیں۔