ناروے میں سفیر پاکستان محترمہ سعدیہ الطاف قاضی نے کہا ہے کہ عید کے دن خوشیوں میں ہمیں ان قربانیوں کے جذبے کو اُجاگر کرنا چاہیے۔
ناروے میں عید الفطر اتوار کو ہوگی، نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید کی خوشیاں مناتے ہوئے ہمیں اپنے ساتھ ارد گرد کے لوگوں کو جو بھرپور انداز میں خوشیاں نہیں منا سکتے انہیں بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر آپ عید پکوان شوق سے کھائیں اور بچیاں چوریاں پہنیں مہندی لگوائیں اور جو ہمارا روایتی طریقہ ہے پاکستان میں عید منانے کا اس طرح عید منائیں تاکہ پاکستان کی ثقافت کو بھی اُجاگر کیا جائے۔
سعدیہ الطاف قاضی نے کہا کہ میں مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کو بھی اس موقع پر ضرور یاد کروں گی، اللّٰہ کرے اگلی عید ان کو اس آزادی کے ساتھ نصیب ہو جس کےلیے وہ ابھی تک بےحد مشکلات سے گزر رہے ہیں۔