کراچی( اسٹاف رپورٹر )گلشن اقبال پولیس نے چکن سینٹر میں ہونے والی ڈکیتی کو ناکام بناتے ہوئے ریکارڈ یافتہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق مسلح ملزمان مکہ چکن سینٹر روفی اپارٹمنٹ گلشن 13/D میں ڈکیتی کی واردات کر رہے تھے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پہ پہنچی اور ایک ملزم ممتاز حسین گوپانگ ولد احمد خان گوپانگ کو بروقت گرفتار کیا جبکہ اس کا ساتھی ملزم فرار ہو گیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن اور چھینی ہوئی نقد رقم 50ہزار روپے برآمد ہوئی۔ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور قبل از بھی غیر قانونی اسلحہ اور کار لفٹنگ/اسنیچنگ کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے جبکہ ساتھی ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔