• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر ہائی وے پر ڈکیتی مزاحمت کے دوران نوجوان قتل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپرہائی وے پر مبینہ طور ڈکیتی مزاحمت کے دوران نوجوان جاں بحق ہوگیا،تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے تھانہ کی حدود سپر ہائی وے جمالی پل کےقریب فائرنگ کے واقعے میں 30سالہ عابد ولد رمضان جاںبحق ہوگیا،واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا،مقتول نوجوان کے اہل خانہ کا کہنا ہےکہ واقعہ دوران ڈکیتی مزاحمت پرپیش آیا،عابد دوستوں کے ساتھ سحری کےبعدموٹرسائیکل پرسوارہوکرسبزی منڈی کی جانب اپنےعزیزکےگھرجارہاتھا،مقتول تین بچوں کاباپ اورآبائی تعلق ملتان سےتھا، جبکہ تین بھائیوں میں سب سےبڑاتھا، پولیس کاکہناہے مقتول کےپاس موبائل فون اورپرس موجودنہیں ہے،واقعے کی مختلف پہلوئوں کے ساتھ تحقیقات جاری ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید