• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی مال کی سیکورٹی پر مامور گارڈ سے دکانداروں کا جھگڑا، خوف و ہراس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) راشد منہاس روڈ جوہر موڑ کے قریب واقع نجی شاپنگ مال میں ہفتہ کو سیکورٹی گارڈ اور دکانداروں کے مابین تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوگیا،جھگڑے کے دوران فریقین کی جانب سے ایک دوسرے لاتوں اور گھونسوں کا آزانہ استعمال کیا گیا جبکہ ہوائی فائرنگ بھی کی گئی،جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے، جھگڑے کے باعث مال میں شاپنگ کے لئے آنے والے خواتین اور بچوں سمیت شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید