اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریٹس کے تقرر و تبادلے ، نوٹیفکیشن جاری ۔سندھ حکومت میں تعینات پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ21کے افسر مصدق احمد خان کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ تعینات لگا دیاگیا ۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ21 کے او ایس ڈی علی طاہر کو گریڈ 22 میں ترقی دی گئی ہے۔ ترقی کے بعدعلی طاہر کوسیکریٹری وفاقی محتسب سیکریٹریٹ تعینات کیا گیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےا نوٹیفکیشن جاری کر دیے ۔