• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت نواب شاہ پہنچ گئے، کینال منصوبے پر اہم فیصلہ کرینگے

نواب شاہ (محمد انور شیخ/ بیورو رپورٹ) صدر مملکت آصف علی زرداری عید منانے کے لیے زرداری ہاؤس پہنچ گئے ایئرپورٹ آمد پر پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے صدر مملکت کا استقبال کیا وہ گاڑیوں کے قافلے میں زرداری ہاؤس پہنچے اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے صدر مملکت اپنے قیام کے دوران پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت اور سینیئر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے پارٹی ذرائع کے مطابق صدر مملکت اصف علی زرداری دریائے سندھ سے چھ کینال نکالنے کے مجوزہ منصوبے کے سلسلے میں پارٹی کے رہنماؤں سے مشاورت اور اہم فیصلے کریں گے خیال کیا جاتا ہے کہ صدر مملکت ان رہنماؤں کی مشاورت کے بعد چار اپریل کو گڑھی خدا بخش میں پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسہ عام میں پیپلز پارٹی کے کینال منصوبہ کے سلسلے میں موقف کی وضاحت اور ائندہ کا لائحہ عمل کا بھی اعلان کریں گے گو کہ پیپلز پارٹی نے کینال منصوبے کے سلسلے میں سندھ میں احتجاجی جلوس نکالے اور دھرنے دیے تا ہم عوام کی نظریں چار اپریل کو گڑھی خدا بخش میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر مملکت اصف علی زرداری کے کینال کے موقف پر لگی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید