• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں امن و امان کے حوالے سے تشویشناک خبر

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) خیبر پختونخوا میں امن و امان کے حوالے سے تشویشناک خبر، ڈیر اسمٰعیل خان میں شرپسندوں نےکالعدم تحریک طالبان پاکستان TTP کی جانب سے شوگرملز سےٹیکسز مانگنےشروع کرد یے اور عمل نہ کرنے پر فیکٹریوں پر ہتھیاروں سے حملے کی دھمکی بھی دی ہے، شوگر ملز ایسوسی ایشن کا وزیر اعلیٰ، گورنر اور کورکمانڈر پشاور امن کا مطالبہ۔ یہ انکشاف پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ زون کے چیئرمین رضوان اللہ خان کے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، گورنر فیصل کریم کنڈی اور کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر بخاری کو الگ الگ لکھے گئے خط میں کیا گیا- تینوں خطوط کے متن کے مطابق ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے رمک میں شوگر ملز سے شرپسند عناصر ٹی ٹی پی کی جانب سے ٹیکسز مانگ رہے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ حکومت کی بجائے ان کو ٹیکس ادا کریں ، ایسا نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں-خطوط میں شرپسندوں نے ٹیکس ادا نہ کرنے کی صورت میں فیکٹریوں پر ہتھیاروں سےحملہ کی دھمکی بھی دی ہے۔

اہم خبریں سے مزید