اسلام آباد( رپورٹ، حنیف خالد )تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں آج پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال حسب ذیل رہی، تربیلا ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور ہفتہ کو قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.014 ملین ایکڑ فٹ رہ گئی ھے،منگلا میں پانی کا ذخیرہ 0.132 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ میں پانی کا ذخیرہ 0.036 ملین ایکڑ فٹ ہے۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے۔