اسلام آباد( نیوز رپورٹر ) وفاقی وزیر برائے مذہبی مور نے ملک بھر میں ایک ہی روز عید الفطر منانے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ اور کہاہے کہ پورے ملک میں ایک ہی روز عید الفطر منانا قومی اتحاد و یگانگت کی غمازی کرتا ہے وفاقی وزیر سردار یوسف نے جدہ سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد اور سٹیک ہولڈرز سے رابطے کیے، تاکہ پورے ملک میں ایک ہی روز تمام مکاتب و مسالک عید الفطر کا تہوار منائیں۔ رات بھر کی کاوشوں کے بعد ثمہ الحمدللہ کل پوری قوم ایک ہی دن عید الفطر منائے گی۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ میں تمام مسالک اور وفاق کی تمام اکائیوں کا شکر گزار ہوں جن نے اتفاق رائے سے ملک بھر میں ایک ہی روز عید منانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں ایک ہی روز عید الفطر منانا قومی اتحاد و یگانگت کی غمازی کرتا ہے، سردار یوسف نے کہا کہ گزشتہ رات میں مکہ مکرمہ سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اور ،ذونل رویت ہلال کمیٹیوں کے ساتھ رابطے میں تھا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی اور زونل کمیٹیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن نے ایک ہی روز ملک بھر میں عید منانے کے لیے کوشش کی، وفاقی وزیر نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا بھی شکر ادا کرتا ہوں مجھے بحیثیت وفاقی وزیر مذہبی امور دوسری مرتبہ اعزاز ملا کہ پورے ملک میں قوم ایک ہی دن عید الفطر کا تہوار منا رہی یے، سردار یوسف نے کہا کہ میری اور وزارت مذہبی امور کی کوشش ہوگی کہ مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے، اور قومی، مسلکی و مذہبی اتفاق و اتحاد کے لئیے علما و مشائخ اور متعلقہ ذمہ داران کو ایک میز پر بٹھایا جائے، ملک میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور آپسی اتحاد و اتفاق کے لئے وزارت مذہبی آمور اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔