• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت کے کورونا پازیٹیو آنے کے بعد ملاقاتیوں میں تشویش

نوابشاہ (بیورو رپورٹ )صدر مملکت آصف علی زرداری کے کورونا ٹیسٹ پازیٹیو انے کے بعد ان سے زرداری ہاؤس میں ملاقاتیوں میں تشویش پائی جاتی ہے صدر مملکت سے ملاقات کرنے والے کورنٹائن ہوں گے بحث جاری ہے صدر مملکت اصف علی زرداری کے ساتھ شہریوں کی بڑی تعداد نے نماز عید ادا کی تھی مرکزی جامع مسجد کے پیش امام نے زرداری ہاؤس میں نماز عید کی امامت کی تھی زرداری ہاؤس کے ذرائع کے مطابق صدر مملکت اصف زرداری کے ساتھ نماز عید کے بعد ملاقاتیوں میں خاتون اول اور نواب شاہ سے منتخب ممبر قومی اسمبلی اصفہ بھٹو زرداری ،وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ شامل ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ، پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ پاکستان کی صدر وایم پی اے فریال تالپور، صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار ، صوبائی وزیر جیل خانہ جات حاجی علی حسن زرداری ، ایم پی اے غلام قادر چانڈیو ،عبدالستارکیریو،پیپلز پارٹی ضلع صدر سالم زرداری ،چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل علی اکبر جمالی ، میئر رشید بھٹی ،چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن عاطف زیدی ،حیات کا کے پوٹو اور جیالوں کی بڑی تعداد شامل تھی صدر مملکت کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو انے کے بعداور ان کہ کورنٹائن ہونے کے بعد ان سے ملاقات کرنے والے کیا کورنٹائن ہوں گے اس بارے میں ملاقاتیوں میں بحث جاری ہے جبکہ صدر اصف علی زرداری کا کرونا پازیٹیو انے کے بعد پی پی کی صف اول کی قیادت گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کرے گی اس سلسلے پیپلز پارٹی کے حلقوں میں بحث جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید