ماسکو (اے ایف پی) کریملن نے دونوں سربراہوں کی ریاض میں ملاقات کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ صدر ولادی میر پیوٹن کا سعودی عرب کا دورہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آنے والے ہفتوں میں آنے والے ہیں۔ڈونلڈٹرمپ اور ولادیمیر پیوٹن نے فروری سے اب تک دو فون کالز پر رابطہ کیا ہے، تاہم ذاتی طور پر ملاقات نہیں کی، جبکہ ان کے حکام نے ریاض میں بات چیت کی ہے۔ٹرمپ نے پیر کو کہا کہ وہ آئندہ ماہ کے اوائل میں سعودی عرب کا دورہ کر سکتے ہیں۔