کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پیپلز پارٹی رہنما ڈاکٹر عاصم حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی، ڈاکٹر عاصم نے انہیں صدرِ پاکستان کی طبیعت اور علاج معالجہ کے حوالے سے آگاہ کیا اور ایم کیو ایم کےچیئرمین کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں سیاسی رابطوں پر زور دیا۔ خالد مقبول نے صدر مملکت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔