اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد)پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے علاقوں پکا چانڈیہ، داعوالہ اور کچہ سے ملحقہ دیگر مقامات میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق، رحیم یار خان پولیس نے سرچ اینڈ سویپ آپریشن کے دوران کچہ کے جرائم پیشہ عناصر کے دو سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا اور ان کے ٹھکانے مسمار کر دیے۔پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن ان مشکوک افراد کے خلاف کیا جا رہا ہے جو ڈاکوؤں کی سہولت کاری میں ملوث ہیں۔ پولیس آپریشن میں اے ایس پی صادق آباد کی زیر نگرانی کوٹسبزل، بھونگ اور احمدپور لمہ کے ایس ایچ اوز، ایلیٹ کمانڈوز اور پولیس کی بھاری نفری شریک ہے۔