• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب انسپکٹر گرفتار، سرقہ شدہ کار برآمد

کراچی( اسٹاف رپورٹر )اے وی ایل سی نے ملیر کینٹ تھانہ میں تعینات سب انسپکٹر کو گرفتار کر کے سرقہ شدہ کار برآمد کر لی۔اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے مطابق بدنام زمانہ بین الصوبائی کار اسنیچر سولنگی گینگ کے دو کارندوں قاسم عرف عامر اور شعیب عرف ایس کے کو پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ان کا سرغنہ دانش سولنگی عرف میر ساتھی ملزمان نور خان اور فخر کے ہمراہ فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرارہو گیا تھا۔پولیس نے 27 مارچ کو فیروزآباد سے چھینی گئی ٹویوٹا کرولا AXV-538 برآمد کرلی تھی جبکہ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور دیگر شواہد بھی برآمد کئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید