جیکب آباد (نامہ نگار) عید کے دن 400ہندو خاندان جنم بھومی چھوڑ کر انڈیا روانہ،جیکب آباد اسٹیشن پر ماحول سوگوار،جو کماتے ہیں لوٹیرے لوٹ کر لے جاتے ہیں گھر کاروبا ر کچھ محفوظ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق چوری ڈاکے، لوٹ مار، بھتہ خوری، سود خوری اور زیادتیوں،ہراساں کرنے کے واقعات سے تنگ آکر ہندو خاندان شہر سے بڑی تعداد میں نقل مکانی کررہے ہیں ڈیڑ ھ سال میں سیکڑوں ہندو خاندان انڈیا جا چکے ہیں اور سیکڑوں جانے توتیار ہیں جبکہ عید تین دنوں میں ٹرین،وین اور کوچ کے ذریعے 400سے زائد ہندو خاندان جیکب آباد سے نقل مکانی کرکے ملک چھوڑنے کے لئے انڈیا روانہ ہوگئے،جیکب آباد اسٹیشن پر امراور وشال اپنے خاندان سمیت ٹرین کے ذریعے لاہور روانہ ہو گئے جہاں سے واہگہ بارڈر کے ذریعے انڈیا جائیں گے ۔