• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی میانمار کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ روانہ

اسلام آ باد ( نیو ز ر پورٹر) وزیراعظم پاکستان کے ہدایات پر قومی ادارہ برائے انتظامِ آفات (این ڈی ایم اے) نے میانمار میں حالیہ تباہ کن زلزلے کے متاثرین کیلئے70ٹن ہنگامی امدادی سامان دو چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے روانہ کرنے کا انتظام کیا ہےامدادی سامان میں 565خیمے، 210ٹارپولین، 2,000کمبل،خوراک، ادویات اور 10واٹر فلٹریشن یونٹس شامل ۔اس سلسلے میں پہلی پرواز35ٹن امدادی سامان لیکر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے یانگون، میانمار کیلئے روانہ کی گئی ۔ روانگی کی تقریب میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وزیراعظم پاکستان کی نمائندگی کی۔ اس موقع پر این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ کے عہدیداروں اور میانمار کے سفیر بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے میانمار کی قیادت اور زلزلے سے متاثرہ افراد کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور اس مشکل وقت میں میانمار کے عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کی یقین دہانی کرائی۔امدادی سامان میں ضروری اشیاء جن میں 565 خیمے، 210 ٹارپولین، 2,000 کمبل، ایک ٹن تیار خوراک، نصف ٹن ادویات اور 10 واٹر فلٹریشن یونٹس شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید