اسلام آباد( نمائندہ جنگ)عید الفطر کے موقع پرسید پو ر اور فیصل مسجد کے عقب میں مارگلہ ہلز میں آگ بھڑک اٹھی ۔آف دن ایک بجے شروع ہوئی جو پانچ چھ گھنٹے تک جاری رہی ۔سی ڈی اے انوائرمنٹ ونگ اور ایم سی آئی کی ٹیموں نے مارگلہ ہلز پر لگی آگ کوبھجا یا۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے آگ بھجانے کیلئے جاری آپریشن کی نگرانی خود کی۔.چئیرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر اسلام آباد انتظامیہ کے افسران، انوائرمنٹ ونگ اور دیگر افسران سائیٹ پر موجود رہے۔ آگ بجھانے کے عمل میں64 سے زائد فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔ آپریشن میں خصوصی طور فائیر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی استعمال میں لائی گئیں۔ سی ڈی اے کی بروقت کاروائی کی وجہ سے آگ کو بڑے پیمانے پر پھیلنے سے روک لیا گیا۔چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر مارگلہ ہلز پر نگرانی کے عمل کو مزید بڑھانے کیلئے مزید ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں تاکہ پیٹرولنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جاسکے۔اس طرح چئیر مین سی ڈی اے کی ہدایت پر مارگلہ ہلز پر آگ بجھانے والے عملے کی تعدادمیں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔