اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) بارڈر سیکیورٹی سمٹ 2025ء میں شرکت کے لیے وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری لندن پہنچ گئے ،وزیر مملکت طلال چوہدری نے لندن میں عید الفطر کی نماز ادا کی اور پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ وقت گزارا۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وہ پاکستانی وفد کی کرینگے ،بارڈر سیکیورٹی سمٹ 2025ء لندن میں پاکستانی وفد سمیت 40ممالک شرکت کریں گے۔