اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) عیدالفطر کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی اور ٹریفک پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق عید کے دنوں میں اسلام آباد میں 3500سے زائد پولیس اہلکار تعینات کر کے داخلی و خارجی راستوں پر 18سکیورٹی پکٹس قائم کر دی گئی ہیں، ٹریفک پولیس کے 500سے زائد اہلکار تعینات، مری جانیوالے سیاحوں کیلئے خصوصی ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور سٹریٹ کرائم کیخلاف زیرو ٹالرنس، سخت کریک ڈاؤن ہوگا، عوام سے گزارش ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور پولیس کیساتھ تعاون کریں۔