• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالفطر کے موقع پر ان بہن بھائیوں کا خیال رکھنا چاہیے جو معاشی مشکلات کا شکار ہیں، صدر مملکت

اسلام آباد (اے پی پی)صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے پوری قوم اور عالم اسلام کو عید الفطر کی مبارکباددیتے ہوئے کہا ہےکہ خوشی کا یہ دن ہمیں رمضان المبارک کی برکتوں، عبادات اور تقویٰ کے سفر کے بعد نصیب ہوتا ہے۔ عیدالفطر اللہ تعالیٰ کا انعام ہے جو اللہ نے ہمیں روزے کی مشقت پر عطا کیا ہے۔ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق عید الفطر 1446 ھ / 2025ء کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہاکہ رمضان المبارک میں ہم قربِ الٰہی حاصل کرنے، اپنے کردار کو سنوارنے اور نیکیوں میں سبقت لے جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ مہینہ ہمیں صبر، برداشت، عبادت اور غریبوں کی مدد کا درس دیتا ہے۔صدر مملکت نےزور دیا کہ اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم رمضان المبارک میں حاصل کردہ اس تربیت کو اپنی روزمرہ زندگی میں نافذ کریں اور اپنی عملی زندگی میں بھی اخلاص، ایمانداری اور محبت کے جذبات کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر ہمیں اپنے ان بہن بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے جو معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ اصل خوشی دوسروں کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹنے میں ہے۔
اہم خبریں سے مزید