کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئر مین آفاق نے تمام امت مسلمہ کا عیدکی خوشیوں کی مبارکبادی جبکہ انہوں نے عید کو سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے،اس موقع پر تمام امت قوم کو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں عید کی خوشیاں منانی چاہیں۔آفاق احمد نے کہا کہ کراچی، کوئٹہ میں جاری دہشتگردی اور ٹریفک حادثات نے عوام کی خوشیوں کو برباد کردیا ہے کہیں ٹریفک حادثات نے قیمتی زندگیوں کو لقمہ اجل بنادیا ہے تو کہیں اندھی گولیاں لوگوں کے زندگی کے چراغ گل کررہی ہیں۔ آفاق احمدنے کہا کہ ماہ صیام اللہ کی جانب سے روزدار کیلئے عید الفطر تحفہ ہوتا ہے،جسکی اہمیت اور فضیلت کا اہتمام ہر مسلمان پر فرض ہے۔ انہوں نے شہر میں ہونیوالے حادثات اوران میں قیمتی جانوں کاضیاع ناقابل تلافی نقصان ہے جس کا درد وہ ہی محسوس کرسکتاہے جس کے گھر کا کوئی پیارا گیا ہو میں تمام ذمہ داران اور کارکنان کو ہدایت کرتا ہو دکھ کی اس گھڑی میں گزشتہ دنوں ٹریفک حادثات کا شکار بننے والے افراد کے لواحقین کے گھر جائیں اور انکے دکھ بانٹے اور انہیں اس بات کا احساس دلائیں کہ وہ تنہا نہیں تمام مہاجر قومی موومنٹ انکے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔