• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا زائد کرایوں کیخلاف کریک ڈاؤن، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کا زائد کرایوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہا ایک کروڑ 59لاکھ 97ہزار 600روپے کرایہ مسافروں کو واپس کرایا گیا۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارروائیوں میں 5294 گاڑیاں چیک، 3,979 کو چالان کر دیا گیا۔وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹروں کی من مانی برداشت نہیں کی جائے گی، زائد کرایہ لینے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے،۔عید کے دوران بھی کرایہ کنٹرول میں رکھنے کے لیے مہم جاری رہے گی، عوام کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف سخت قانونی کارروائی ہو رہی ہے۔ کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔مسافروں کو زائد کرایوں سے نجات دلانے کے لیے موثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ حکام بس اڈوں اور شاہراہوں پر چوکس رہیں، کسی کو عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مسافروں سے اپیل ہے کہ وہ زائد کرایہ وصولی کی فوری اطلاع دیں، قانون سب کے لیے برابر ہے۔
اہم خبریں سے مزید