ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز برطانیہ کے زیر اہتمام عید ملن تقریب کا انعقاد منہاج القرآن کانفرنس ہال مانچسٹر میں کیا گیا۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر یونس پرواز نے نعتِ رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔
نقابت کے فرائض حسنات احمد رانجھا (انفارمیشن سیکریٹری، ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز) نے انجام دیے۔
تقریب میں صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی رضوی، چیئرمین ہوپ مہران زیب تارڑ، سرپرست اعلیٰ ہوپ برطانیہ کونسلر قیصر عباس گوندل، مدثر گوندل، افتخار حسین تارڑ، تنویر مارتھ، کاشف اقبال ایڈووکیٹ، علامہ عبدالستار سراج، شہزاد گھیگا نے شرکت کی۔
انجینئر ملک نعمان افضل اعوان، ڈاکٹر ثاقب وڑائچ، مدثر کھوہارا، شہباز کھوکھر، میاں طلحہ ایڈووکیٹ، خضر حیات گوندل، میاں قلب عباس ایڈووکیٹ، علی مظہر، حسن بلال تارڑ، اسامہ خالد، قمر گوندل، جعفر گجر اور عمران گوندل سمیت دیگر بھی تقریب میں شریک تھے۔
ظفر رانجھا اور عدنان رشید تارڑ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور علامہ عبدالستار سراج نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’کمیونٹی کی خدمت خالص نیت کے ساتھ کی جائے تو وہ عبادت بن جاتی ہے۔ ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز نے اس جذبے کو زندہ رکھا ہے۔‘‘
ہوپ برطانیہ کے سرپرست اعلیٰ قیصر عباس گوندل نے تنظیم کی سرگرمیوں، مشن اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’ہم صرف تقریریں نہیں کرتے، بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے کمیونٹی کی حقیقی خدمت کو ترجیح دیتے ہیں۔‘‘
صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی رضوی نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’اوورسیز پاکستانی اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ان کا جذبہ اور قربانی ملکی معیشت اور سوسائٹی دونوں کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔‘‘
چیئرمین مہران زیب تارڑ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز ایک تحریک اور مشن ہے جو اوورسیز پاکستانیوں کو عزت، آواز اور قیادت فراہم کر رہی ہے۔ ٹیم کی کاوشیں قابلِ فخر ہیں۔‘‘
مدثر گوندل، ظفر رانجھا اور دیگر مہمانان نے بھی تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تنظیم کے اقدامات کو سراہا اور مستقبل میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
تقریب کے اختتام پر تمام مہمانوں، رضاکاروں اور کمیونٹی کے افراد کا شکریہ ادا کیا گیا اور ان کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔