• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریڈفورڈ میں تمباکو نوشی سے سالانہ 455 ملین پاؤنڈ کا نقصان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بریڈفورڈ میں تمباکو نوشی سے سالانہ 455 ملین پاؤنڈ کا نقصان ہو رہا ہے، جو صحت، سماجی بہبود اور معیشت پر سنگین اثرات ڈال رہا ہے۔

ایک نئی رپورٹ کے مطابق شہر کے غریب اور امیر علاقوں میں تمباکو نوشی کی شرح میں نمایاں فرق پایا گیا ہے۔ سٹی وارڈ میں 35 فیصد لوگ سگریٹ پیتے ہیں جبکہ وہارفڈیل میں یہ شرح صرف 6.9 فیصد ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بریڈفورڈ میں 15 سال سے زائد عمر کے 17 اعشاریہ ایک فیصد افراد تمباکو نوشی کرتے ہیں، جو قومی اوسط سے زیادہ ہے۔ تمباکو نوشی نہ صرف صحت بلکہ مالی مسائل اور غربت میں اضافے کا سبب بھی بنتی ہے۔

حاملہ خواتین میں بھی سگریٹ نوشی کی تشویشناک شرح دیکھی گئی، جہاں بعض علاقوں میں یہ 25 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

عوامی صحت کے ماہرین نے تمباکو نوشی کے خاتمے کےلیے مزید مؤثر اقدامات پر زور دیا تاکہ صحت اور معیشت پر اس کے مضر اثرات کو کم کیا جا سکے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید