کوٹلی (شوکت ناز نمائندہ جنگ ) بھارتی افواج نے سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پونچھ مدارپور اور تیتری نوٹ سیکٹر میں شہری ابادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کاروائی بھارت کی چیک پوسٹ ہے تباہ کر دی گئی دو طرفہ متعدد افراد ہلاک و زخمی پورے علاقہ میں خوف و راس کی فضا پیدا شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے،بھارتی فوج نے عید الفطر کے دوسرے روز اچانک پونچھ سیکٹر میں شہری ابادی پر وحشیانہ فائرنگ اور گولا باری شروع کر دی جوکئی گھنٹوں سے جاری رہی، ، مقامی آبادی شدید خوف و ہراس ،لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ہجیرہ ہاسپٹل میں ایمرجنسی نافذ ‘2 نوجوا نوں کے شہید ہو نے کی اطلاع ، اطلاعات کے بھارتی فوج نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عید الفطر کے دوسرے روز تقریبا دو بجے دن اچانک پونچھ سیکٹر کہ علاقہ تیتری نوٹ مدارپور میں بلا ا شتعال شہری ابادی پر وحشیانہ فائرنگ اور گولا باری شروع کر دی جوکئی گھنٹوں سے جاری ہے پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائی کی فائرنگ کے باعث مقامی آبادی شدید خوف و ہراس پیدا ہو گیا اور ۔ لوگ گھروں میں محصور ہو گئے جبکہ گولیوں کی گونج سے علاقے میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اطلاعات کے مطابق ہجیرہ ہاسپٹل میں امرجنسی نافذ کر دی گئی ہے غیر مصدقہ ۔اطلاعات کے مطابق فائرنگ اور گولہ باری میں دو طر ف ہلا کتوں اور زخمی کی اطلاع ہے نکیال کے ایک نوجوان نصیر مصدق اور حویلی کا نائک نزاکت حسین شہید ہو گیے جب کہ بھارتی فوج کے متعدد فوجی ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔