پیرس (اے ایف پی ) شرح سود طے کرنے والے ادارے ای سی بی کے مطابق امریکا کی جانب سے نئے ٹیرف لا گو کئے جانے سے ڈس انفیلشن متاثر نہیں ہوگی ۔ فرانس کے مرکز ی بینک کے سر براہ نے بدھ کو یہاں کہا کہ امریکا کے تجارتی ٹیرف افراط زر میں کمی متاثر نہیں کریں گے ۔ جبکہ ای سی بی شرح سود میں مزید کمی کررہی ہے ۔ اکثر تجزیہ کاروں اور سرمایہ کاروں کو خدشہ تھا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے نئے ٹیرف متعارف کرانے سے افر اط زر میں اضافہ ہوگا ۔ لیکن فرانسیی مرکزی بینک کے سر براہ فراللنسوا ولیرائے ڈی گا لہو امریکی ٹیرف میں غیر معمولی اضافے سے یورپ میں ڈس انفیلشن میں کوئی نمایاں تبد یلی نہیں آئے گی ۔