• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی اے افسران کو تنخواہ سے زیادہ الاؤنسز کی ادائیگی کا انکشاف

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے )میں گریڈ سترہ اور اس سے اوپر کے پونے دو سو افسران کو پچھلے تین سالوں کے دوران ادا کردہ الاؤنسز کی رقم ان کی تنخواہوں سے زیادہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،تین سالوں میں پونے آٹھ کروڑ تنخواہ کے مقابلے میں پونے دس کروڑروپے الاؤنسز دیئےگئے , گریڈ ایک تا سولہ تک کے ملازمین ان افسران کے علاوہ ہیں، پارلیمنٹ کو فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق 2021-22کے دوران گریڈ سترہ اور اس سے اوپر کے ملازمین کو تنخواہوں کی مد میں 2کروڑ 21لاکھ 3ہزار 669روپے جبکہ اس کے مقابلے میں تقریباً پونے تین کروڑ روپے الاؤنسز کی مد میں دیئے گئے ، 2022-23کے دوران تنخواہوں میں مد میں دو کروڑ 56لاکھ 9ہزار 651روپے جبکہ اس کے مقابلے میں الاؤنسز کی مد میں 3کروڑ ساڑھے چار لاکھ روپے ادا کئے گئے، سال 2023-24کے دوران 2کروڑ 95لاکھ 15ہزار 501روپے تنخواہ جبکہ اس کے مقابلے میں ساڑھے تین کروڑ روپے سے زائدہ الاؤنسز دیئے گئے۔

ملک بھر سے سے مزید