کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر معطل کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس کو بندکردیا گیا جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا واضح رہے کہ چند روز قبل بھی موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی تھی تاہم اس حوالے سے انتظامیہ کا کوئی موقف سامنے نہ آسکا ۔