• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائے سند ھ پر نہروں کی منظوری صدر زرداری نے خود دی، عقیل ملک

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت قانون و انصاف، بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ صدر مملکت نے اس منصوبے کی منظوری دی۔ دریائے سند ھ پر نہروں کی منظوری صدر آصف علی زرداری جولائی 2024ء میں خود دی، وزیر منصوبہ بندی سندھ، ناصر حسین شاہ نےکہا کہ صدر نے نہروں کے حوالے سے منصوبے کی منظوری نہیں دی ، پاکستان پیپلز پارٹی نے پہلے دن سے ان نہروں کے خلاف آواز اٹھائی ،رہنما تحریک انصاف،سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ پیپلز پارٹی پوری قوم کے ساتھ ساری زندگی جھوٹ بولتی آرہی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید