اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم بی ایل اے سے مذاکرات خارج از امکان ہیں ، حکومت عوام پر مالی بوجھ کم کرنے کیلئے کام کررہی ہے ، بجلی نرخوں میں کم آئندہ دونوں متوقع ہے ۔ ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ حکومت عوام پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے عزم پر زور دیا۔