• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان مہاجرین کی واپسی سست روی کا شکار، تیزی لانے کی ضرورت، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاستداں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد مہاجرین کی واپسی کاعمل سست روی کا شکار ہے۔ جس میں فوری تیزی لانے کی ضرورت ہے، کے پی کے اور بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کی لہر کے پیچھے افغانستان اور بھارت براہ راست ملوث ہیں، افغان مہاجرین کی پاکستان نے جس طرح مہمان نوزی اس کے بدلے میں انہوں نے پاکستان کو دہشت گردی کا تحفہ دیا، افغانستان کے حالات میں بہتری اور نئی حکومت کے قیام کے بعد دنیا کے تمام اسلامی ملکوں نے افغان پناہ گزین کو واپس بھیج دیا مگر پاکستان میں اس جانب کسی حکومت نے توجہ نہیں دی جس کے نتیجہ میں آج پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے،اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان سے تمام افغان مہاجرین کو جو غیر قانونی طور پر یہاں مقیم ہیں فوری واپس بھیجا جائے۔
ملک بھر سے سے مزید