کراچی(اسٹا ف رپورٹر) افغانستان کا جھنڈا لیکر ساحل سمندر پر آنے والے افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا،تفصیلات کے مطابق ساحل سمندر سی ویو پر ویگو گاڑی نمبری KX-0919میں سوار افراد نےہاتھوں میں افغانستان کا جھنڈا اٹھا رکھا تھا،پولیس نے افغانستان کا جھنڈا لیکر ساحل سمندر آنے والے افراد کو حراست میں لیکر انہیں تھانہ منتقل کردیا،حراست میں لئے گئے افراد میں سعید اللہ،رضوان ،عظمت ،عزت اللہ،سجاد ،محمد وقاص اورشعیب شامل ہیں،پولیس کاکہنا ہےکہ ملزمان نے 22ہزار روپے کرایہ پر گاڑی ایک دن کے لئے حاصل کی تھی ،ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔