• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوال کے روزوں کے درمیان ہفتہ آجائے تو ہفتے کے دن روزہ رکھنے کا حکم

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: اگر کوئی شخص شوال کے روزے منگل سے رکھنا شروع کرے، اور بیچ میں ہفتہ پڑ جائے تو کیا وہ ہفتے کو روزہ رکھے گا؟

جواب: اگر کوئی شخص صرف ہفتے کے دن قصداً ، ہفتے کے دن کی تعظیم کی وجہ سے روزے رکھے تو یہ مکروہِ تنزیہی ہے، اور اگر اس میں یہود سے مشابہت کا ارادہ بھی ہو تو مکروہِ تحریمی ہے، لیکن اگر کوئی شخص اپنے معمول کے روزے رکھ رہا ہے اور درمیان میں ہفتہ آجائے، یا مستحب روزے ہفتے کے دن آجائیں، یا ہفتے کے ساتھ ، آگے یا پیچھے ایک اور دن بھی روزہ رکھ رہا ہے تو اس میں کسی قسم کی کراہت نہیں ہے۔

لہٰذا اگر شوال کے چھ مستحب روزے منگل کو شروع کیے ہوں اور درمیان میں ہفتے کا دن آجائے تو اس دن روزہ رکھنا جائز ہے، اس میں کسی قسم کی کوئی کراہت نہیں ہے۔ (رد المحتار،2 / 375 )

اقراء سے مزید