آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: عید کے دن نکاح کرنا کیسا ہے؟
جواب: عید کے دن نکاح کرنے میں شرعاً کوئی قباحت نہیں ہے، نکاح ایسا مسنون عمل ہے جو وقت کے ساتھ خاص نہیں ہے، لہٰذا سال میں کسی بھی دن کیا جاسکتا ہے۔