• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کی نماز میں چھ سے زائد تکبیرات کہہ دیں تو کیا حکم ہے؟

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: امام صاحب عید کی نماز پڑھاتے ہوئے دوسری رکعت میں قرأت کے بعد اگر تین زائد تکبیرات کی جگہ غلطی میں چار تکبیرات کہہ جائیں تو کیا عید کی نماز ہوجائے گی ؟

جواب: صورتِ مسئولہ میں اگر امام صاحب عید کی نماز پڑھاتے ہوئے دوسری رکعت میں قراءت کے بعد اگر تین زائد تکبیرات کی جگہ غلطی میں چار تکبیرات کہہ جائیں تو نماز ہوجائے گی، اعادہ کی ضرورت نہیں ہے اور مجمع زیادہ ہونے کی وجہ سے سجدۂ سہو بھی لازم نہیں ہوگا، مقتدی بھی زائد تکبیرات میں امام کی اتباع کریں گے، تاہم احناف کے نزدیک تکبیرات زوائد کی تعداد چوں کہ چھ ہے ، لہٰذا بالقصد چھ سے زائد مرتبہ تکبیرات کہنا درست نہیں ہے۔ (فتاویٰ شامی، کتاب الصلاۃ، باب العيدين، ج:2، ص:173،172، ط:سعید)

اقراء سے مزید