• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فخر زمان مکمل فٹ، سپر لیگ کے پہلے میچ میں ایکشن میں ہونگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ری ہیب مکمل ہونے کے بعد لاہور قلندرز کے ٹیسٹ اوپنر فخر زمان پاکستان سپر لیگ کے پہلے میچ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔ جبکہ کپتانی شاہین شاہ آفریدی کریں گے۔ لاہورمیں لاہور قلندرز کا کیمپ شروع ہوگیا ہے جس میں شاہین آفریدی ، فخر زمان ، زمبابوے کے سکندر رضا،جہانداد خان آصف علی، زمان خان سمیت دیگر کھلاڑی شریک ہیں۔ لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ فخر زمان ہماری ٹیم کے اہم رکن ہیں، میں نے انہیں پیشکش کی تھی کہ اگر وہ چاہیں تو پہلا میچ نہ کھیلیں لیکن انہوں نے کہا کہ میں فٹ ہوں اور پہلا میچ کھیلوں گا اگر ضرورت پڑی تو انہیں کچھ میچوں میں آرام دیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ فخر زمان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران ان فٹ ہوئے تھے۔ دریں اثنالاہور قلندرز کی ٹیم منگل کو اسلام آباد میں جمع ہوگی۔

اسپورٹس سے مزید